مغربی ایشیا میں جاری تنازعہ کے دوران پورے خطے میں ہوائی سفر میں بڑے پیمانے پر رکاوٹیں آرہی ہیں۔ اب ایئر لائنز سلامتی کو درپیش بڑھتی ہوئی تشویش کی وجہ سے، خطے کے بہت سے فضائی علاقوں سے گریز کر رہی ہیں، جس کی وجہ سے پروازوں میں تاخیر ہو رہی ہے، اِن کے راستے طویل ہوگئے ہیں اور فضائی سفر پر زیادہ لاگت آرہی ہے۔پروازوں پر نظر رکھنے سے متعلق خدمات کے مطابق، تجارتی طیاروں کو ایران، عراق، شام اور اسرائیل جیسے ملکوں پر سے گزارنے سے بچا جا رہا ہے۔ اِس کے بجائے یہ طیارے Caspian سمندر، مصر یا سعودی عرب جیسے محفوظ ملکوں کے راستے گزر رہے ہیں۔ اِس کی وجہ سے ایندھن کی زیادہ کھپت ہو رہی ہے اور پروازوں پر زیادہ خرچ آرہا ہے۔
Site Admin | June 22, 2025 9:41 PM
مغربی ایشیا میں جاری تنازعہ کے دوران پورے خطے میں ہوائی سفر میں بڑے پیمانے پر رکاوٹیں آرہی ہیں