معروف کانگریس رہنماء اور سابق مرکزی وزیر شیو راج پاٹل کی آخری رسومات مہاراشٹر میں اُن کے آبائی ضلعے لاتور میں کل پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ انجام دی گئیں۔
اس دوران لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، کانگریس صدر ملکا ارجن کھڑگے، دفاع کے وزیر مملکت سنجے سیٹھ، مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک چوہان اور کرناٹک کے وزیر ایشور کھانڈرے کے علاوہ کئی شخصیات نے ان کی آخری رسومات میں شرکت کی۔ جناب شیوراج پاٹل کا جمعے کے روز 91 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا تھا۔×