December 23, 2025 9:47 PM

printer

معروف مصنف اور گیان پیٹھ ایوارڈ یافتہ ونود کمار شُکل کا رائے پور میں انتقال ہوگیا ہے

معروف ادیب اور گیان پیٹھ ایوارڈ یافتہ ونود کمار شُکل کا آج رائے پور میں انتقال ہوگیا۔ تقریباً 88 برس کے جناب شُکل گذشتہ کچھ روز سے ایمس رائے پور میں زیر علاج تھے۔ آج شام تقریباً پانچ بجے اُن کا انتقال ہوا۔ ونود کمار شُکل کو حال ہی میں سرکردہ گیان پیٹھ ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ انھیں اُن کے ناول دیوار میں ایک کھڑکی کیلئے ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ سے بھی سرفراز کیا گیا تھا۔ جناب شُکل گذشتہ 50 برسوں سے سرگرمی کے ساتھ ادبی خدمات انجام دے رہے تھے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔