December 18, 2025 9:40 PM

printer

معروف مجسمہ ساز، رام وَنجی سُتار، کل رات اترپردیش کے نوئیڈا میں چل بسے۔

معروف مجسمہ ساز، رام وَنجی سُتار، کل رات اترپردیش کے نوئیڈا میں چل بسے۔ انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر 100 سال کی عمر میں آخری سانس لی۔ وہ ضعیف العمری کے شکار تھے۔ سُتار کو دنیا کے سب سے بڑے مجسمے، گجرات کے اسٹیچو آف یونیٹی کے ڈیزائن کیلئے جانا جاتا ہے۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر سی پی رادھا کرشنن اور وزیر اعظم نریندر مودی نے سُتار کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔