April 6, 2025 9:54 PM

printer

معروف بھارتی ریت فنکار سدرسن پٹنائک ریت کے فن میں اپنی شاندار خدمات کے لئے باوقار فریڈ Darrington Sand Master ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے بھارتی بن گئے ہیں۔

معروف بھارتی ریت فنکار سدرسن پٹنائک ریت کے فن میں اپنی شاندار خدمات کے لئے باوقار فریڈ Darrington Sand Master ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے بھارتی بن گئے ہیں۔ یہ ایوارڈ انہیں انگلینڈ کے Dorset میں سینڈ ورلڈ 2025 انٹرنیشنل سینڈ آرٹ فیسٹیول کے دوران پیش کیا گیا۔ اس موقع کو یادگار بنانے کے لیے، پٹنائک نے بھگوان گنیش کا 10 فٹ اونچا مجسمہ بنایا جس میں ”عالمی امن“ کا پیغام تھا۔ یہ ایوارڈ اس سال خاص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ ایوارڈ مشہور برطانوی مجسمہ ساز فریڈ Darrington کے 100ویں یوم پیدائش کے موقع پر دیا گیا ہے۔×