مصر کے قاہرہ میں ISSF Rifle/Pistol عالمی Champion Ship میں مردوں کے 25 میٹر سینٹر پسٹل فائر مقابلے میں Olympian گُرپریت سنگھ نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا ہے۔ یوکرین کے Pavlo Korostylov نے Inner 10s سے گُرپریت کو شکست دی۔عالمی Champion Ships میں یہ گُرپریت کا دوسرا انفرادی میڈل ہے۔ اس سے پہلے اُنھوں نے 2018 میں Changwon میں 25 میٹر اسٹینڈرڈ پسٹل مقابلے میں بھی چاندی کا میڈل حاصل کیا تھا۔بھارت 13 تمغوں کے ساتھ تیسرے مقام پر رہا جن میں 3 سونے کے 6 چاندی کے اور 4 کانسے کے تمغے شامل ہیں۔ چین اور کوریا پہلے اور دوسرے مقام پر رہے۔
Site Admin | November 17, 2025 9:41 PM
مصر کے قاہرہ میں ISSF Rifle/Pistol عالمی Champion Ship میں مردوں کے 25 میٹر سینٹر پسٹل فائر مقابلے میں Olympian گُرپریت سنگھ نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا ہے