ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 13, 2025 9:45 AM | Gaza Peace Summit

printer

مصر کے شہر شرم الشیخ میں بین الاقوامی سربراہ کانفرنس منعقد کی جائے گی، جس کا مقصد غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے ایک امن معاہدے کو قطعی شکل دینا ہے۔

غزہ میں، امن معاہدے کو حتمی شکل دینے کے مقصد سے مصر کے شہر شرم الشیخ میں آج بین الاقوامی چوٹی کانفرنس منعقد ہوگی۔ مصر کے صدر عبدالفتح السیسی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس میٹنگ کی مشترکہ صدارت کریں گے، جس میں 20 ملکوں کے رہنماؤں کی شرکت کا امکان ہے۔ امکان ہے کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گُتریس بھی اس چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ اس دوران غزہ امن چوٹی کانفرنس میں بھارت کے ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر کیرتی وردھن سنگھ ملک کی نمائندگی کریں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو اسرائیل اور حماس کے درمیان ہوئے امن منصوبے کے پہلے مرحلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

خطّے میں امن قائم کرنے اور دنیا بھر میں تنازعات کے خاتمے کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نظریے کے تحت یہ چوٹی کانفرنس منعقد ہو رہی ہے۔ قاہرہ نے کہا ہے کہ اس چوٹی کانفرنس کا مقصد، غزہ میں جنگ کے خاتمے پر مرکوز معاہدے کو حتمی شکل دینا اور ٹرمپ کے امن منصوبے کے دوسرے مرحلے کے لیے بین الاقوامی حمایت حاصل کرنا ہے، تاکہ غزہ پٹّی میں حماس کو غیر مسلح کرتے ہوئے حکمرانی کا نیا ڈھانچہ کھڑا کیا   جا سکے۔ اس دوران اسرائیل، حماس اور فلسطینی اتھارٹی، تینوں میں سے کوئی بھی اس چوٹی کانفرنس میں شرکت نہیں کر رہے ہیں۔

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی سمجھوتہ، جو جمعے کو نافذ ہوا ہے، کے بعد یہ چوٹی کانفرنس منعقد ہو رہی ہے۔

مصر، قطر، ترکیہ اور امریکہ کی ثالثی والا یہ معاہدہ تین دن کے غور و خوض کے بعد دونوں فریقوں کے درمیان شرم الشیخ میں طے پایا۔ امن منصوبے کے پہلے مرحلے میں غزہ سے اسرائیلی فوجیوں کا انخلا، امداد کے لیے 5 سرحدی راستوں کا کھولنا اور اسرائیلی یرغمالوں اور فلسطینی قیدیوں کی رِہائی شامل ہے۔ معاہدے کے تحت حماس کو اسرائیلی یرغمالوں کو رِہا کرنے کے لیے پیر تک کا وقت دیا گیا ہے۔ مانا جاتا ہے کہ یرغمالوں میں سے 20 زندہ ہیں، جبکہ 28 یرغمال ہلاک ہو چکے ہیں۔