مشہور فلم ساز اور ہدایت کار شیام بینیگل کا انتقال آج ممبئی میں ہوگیا۔ وہ 90 سال کے تھے۔ انہوں نے ممبئی کے ایک نجی اسپتال میں آخری سانس لی، جہاں اُن کے گردے کا علاج چل رہا تھا۔
آزمودہ کار ہدایت کار شیام بینیگل کو 1976 کی منتھن، 1977 کی بھومیکا: The Role، 1978 کی جنون، 1982 کی Arohan، 2004 کی نیتا جی سبھاش چندر بوس: The Forgotten Hero اور 2010 کی Well Done Abba جیسی فلموں کیلئے کئی قومی ایوارڈس عطا کئے گئے۔x