مشہور اداکار پنکج دھیر، آج ممبئی میں انتقال کر گئے۔ وہ 68 برس کے تھے۔ پنکج، کینسر کی بیماری میں مبتلا تھے۔ اِنہیں بی آر چوپڑا کے مشہور TV سیریل مہابھارت میں کرن کے کردار سے شہرت ملی۔ انہوں نے اپنے طویل کیریئر میں کئی فلموں اور TV شوز میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ تاہم مہا بھارت میں اُن کے رول نے اُنہیں ملک بھر میں شہرت دلائی۔ پنکج دھیر نے کئی فلموں جیسے ’بادشاہ‘ اور ’تم کو نہ بھول پائیں گے‘ کے علاوہ ’سسرال سِمرکا‘ اور ’راجہ کی آئے گی بارات‘ جیسے TV شوز میں بھی کام کیا۔ x
Site Admin | October 15, 2025 10:50 PM
مشہور اداکار پنکج دھیر، آج ممبئی میں انتقال کر گئے