مشرقی زونل کونسل کی 27 ویں میٹنگ آج رانچی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی صدارت میں شروع ہوئی۔ اس میٹنگ کا مقصد چار ریاستوں جھارکھنڈ، بہار، اوڈیشہ اور مغربی بنگال پر مشتمل ملک کے مشرقی حصے کیلئے مرکز کی جانب سے کئے گئے ترقیاتی اقدامات پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ اوڈیشہ کے وزیراعلیٰ موہن چرن مانجھی اور نائب وزیراعلیٰ پاروَتی پاریدا، بہار کے نائب وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری اور ریاستی وزیر وِجے چودھری اِس میٹنگ میں شرکت کررہے ہیں۔
اس سے قبل جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین نے سرکردہ شخصیات کا خیر مقدم کیا۔ بند کمرے کی ایک میٹنگ جاری ہے۔ بہار، اوڈیشہ اور مغربی بنگال کے درمیان زیر التوا بین ریاستی معاملات سمیت سابقہ کونسل میٹنگوں کی جانب سے کئے گئے فیصلوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا جارہا ہے۔