August 23, 2025 3:03 PM

printer

مشرقی راجستھان میں جاری شدید بارش کی وجہ سے کوٹہ، بُندی، بارَن اور سوائے مادھوپور ضلعوں میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے

مشرقی راجستھان میں جاری شدید بارش کی وجہ سے کوٹہ، بُندی، بارَن اور سوائے مادھوپور ضلعوں میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے ریاست کے چتوڑ گڑھ اور بھِلواڑہ میں آج شدید بارش سے متعلق ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر کئی ضلعوں میں Yellow الرٹ اور 9 ضلعوں میں اورینج الرٹ جاری کیا جاچکا ہے۔ بُندی ضلع کے Nainwa میں 50 سینٹی میٹر بارش درج کی گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بُندی، کوٹہ، ٹونک، کرولی، بارَن،   جے پور اور سوائے مادھوپور ضلعوں کے مختلف مقامات پر موسلادھار بارش کا اندراج کیا گیا ہے۔

تفصیل ہمارے نامہ نگار سے۔                              V-C jitendra Diwidi

راجستھان کا Hadoti خطہ موسلادھار بارش سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔ دیگر کئی علاقے بھی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ کئی گاؤوں کا ضلع صدر مقام سے رابطہ ٹوٹ چکا ہے۔ شدید بارش سے شہری اور دیہی علاقوں میں کافی نقصان ہوا ہے اور افرا تفری پھیل گئی ہے۔ کوٹہ میں دلّی-ممبئی ایکسپریس وے پر ٹریفک روک دیا گیا ہے۔ NDRF اور SDRF کے ساتھ متاثرہ علاقوں میں راحت اور بچاؤ کارروائیوں کیلئے فوج کو تعینات کیا گیا ہے۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے راجستھان کے کئی ضلعوں میں آج اسکولوں کیلئے تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس دوران لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، کوٹہ ڈویژن کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کررہے ہیں۔    جے پور سے جتیندر دویدی کی رپورٹ کے ساتھ اردو خبروں کیلئے میں