مسلح فوجوں کے پرچم کے دن کے موقع پر نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن نے آج مسلح فوجوں کے پرچم کے دن کے فنڈ میں اپنی، پورے ایک مہینے کی تنخواہ کا عطیہ دیا ہے۔
ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں نائب صدر جمہوریہ نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ملک کے سپاہیوں، شہیدوں اور اُن کے کنبوں کو، مسلح افواج کے پرچم کے دن کے موقع پر رضاکارانہ طور پر عطیہ دے کر اُن کے تئیں اجتماعی طور پر اظہارِ تشکر کریں۔