ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 13, 2025 2:53 PM

printer

مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر میں، خاص طور پر پاکستان سے متصل سرحدی علاقوں میں، یوم آزادی سے قبل کسی بھی شرپسندی کو روکنے کے لیے سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے

مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر میں، خاص طور پر پاکستان سے متصل سرحدی علاقوں میں، یوم آزادی سے قبل کسی بھی شرپسندی کو روکنے کے لیے سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ چیکنگ اور گشت کے عمل میں اضافہ کیا گیا ہے۔ پولیس نے جموں شہر میں فوری کارروائی کرنے والی اضافی ٹیموں کو تعینات کردیا ہے۔
زمینی اور فضائی نگرانی کے ساتھ کثیر سطحی سکیورٹی بندوبست نافذ کیا گیا ہے۔ بارڈر گِرڈ سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور تمام سرحدی سڑکوں کی سخت نگرانی کی جارہی ہے۔
پولیس نے سرحدی ضلعوں راجوڑی اور پنچھ میں سکیورٹی سے متعلق ایک ایڈوائزری جاری کی ہے، جس میں عوام سے چیکنگ کے دوران تعاون کرنے کی اپیل کی گئی ہے اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی یا چیز کی اطلاع فوراً سیکیورٹی ایجنسیوں کو دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔
اُدھر، جموں خطے کے تمام 10 ضلعوں میں یوم آزادی کی تقریبات کی تیاریوں کے حصے کے طور پر اسکولوں، کالجوں اور سرکاری دفاتر میں ”ہر گھر ترنگا“ مہم اور ثقافتی پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں