مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں وکشمیر کے تمام علاقے میں آج سال 2025 کے پہلے قومی لوک عدالت کا کامیابی کے ساتھ انعقاد کیا گیا۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ اس اقدام کا مقصد موٹرگاڑیوں کے حادثے کی صورت میں بیمہ کے دعوؤں سے متعلق ٹرائیبونلMACT، ازدواجی تنازعات، Negotiable Instruments ایکٹ کے تحت چیک باؤنس کے معاملات، رقم وصولی، تجارتی تنازعات اور فوجداری معاملات کے دوستانہ تصفیے کو فروغ دینا ہے۔ جموں وکشمیر میں ایک دن کی قومی لوک عدالت میں 165 بینچوں کے ذریعے اٹھائے گئے کُل ایک لاکھ 99 ہزار 853 معاملوں میں سے ایک لاکھ 88 ہزار 422 معاملوں کو خوش اسلوبی سے نمٹا دیا گیا۔
Site Admin | March 8, 2025 9:42 PM
مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں وکشمیر کے تمام علاقے میں آج سال 2025 کے پہلے قومی لوک عدالت کا کامیابی کے ساتھ انعقاد کیا گیا