May 21, 2025 10:13 PM

printer

مرکز نے Uber کو ایڈوانس ٹِپ معاملے پر نوٹس جاری کرکے وضاحت طلب کی ہے

مرکز نے Uber کو ایڈوانس ٹِپ معاملے پر نوٹس جاری کرکے وضاحت طلب کی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں صارفین کے امور، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم کے وزیر پرہلاد جوشی نے کہا ہے کہ ایڈوانس ٹِپ کا معاملہ، تشویشناک ہے اور اِس طرح کی کارروائی، غیرمناسب تجارتی عمل کے زمرے میں آتی ہے۔ اِس معاملے کا از خود نوٹس لیتے ہوئے وزیر موصوف نے صارفین کے تحفظ سے متعلق مرکزی اتھارٹی CCPA سے کہا ہے کہ وہ اِس معاملے کو دیکھے۔ CCPA نے اِس سلسلے میں Uber کو ایک نوٹس جاری کیا ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔