مرکز نے سال 2025-26 کیلئے کرناٹک اور مہاراشٹر کے آفات ناگہانی سے نمٹنے والے ریاستی فنڈ SDRF کیلئے مرکز کے حصے کی دوسری قسط کے طور پر ایک ہزار 950 کروڑ سے زیادہ کی رقم جاری کرنے کی منظوری دی ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اس کی منظوری دی ہے۔ مجموعی رقم میں سے کرناٹک کیلئے 384 کروڑ روپے سے زیادہ اور مہاراشٹر کیلئے ایک ہزار 566 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے تاکہ اس سال جنوب مغربی مانسون کے دوران نہایت شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو فوری امداد فراہم کیا جاسکے۔ وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی سرکار سیلاب ، مٹی کے تودے گرنے اور بادل پھٹنے سے متاثرہ ریاستوں کو تمام ممکنہ تعاون فراہم کرنے کے تئیں عہد بند ہے۔ وزارت نے کہا ہے کہ مرکزی سرکار نے اس سال13 ہزار 603 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم 27ریاستوں کو SDRF کیلئے جبکہ 15 ریاستوں کو NDRF کیلئے 2 ہزار 189 کروڑ روپے پہلے ہی جاری کر دیاہے۔وزارت نے مزید کہا ہے کہ مرکزی سرکار نے سیلاب، مٹی کے تودے گرنے اور بادل پھٹنے سے متاثرہ تمام ریاستوں کو ہر طرح کی امداد فراہم کیا ہے، جن میں NDRF ، فوج کی ٹیموں کی تعیناتی اور فضائیہ کا تعاون شامل ہیں۔
Site Admin | October 19, 2025 9:46 PM
مرکز نے SDRF فنڈ کے طور پر تقریباً دو ہزار کروڑ روپئے کی دوسری قسط، پیشگی طور پر جاری کرنے کو منظوری دے دی ہے۔ یہ رقم بارش اور سیلاب سے متاثرہ کرناٹک اور مہاراشٹر کی مدد کیلئے دی جائے گی