October 7, 2025 9:41 PM

printer

مرکز نے ہریانہ، مدھیہ پردیش اور راجستھان میں فائرسروسز کی توسیع کیلئے 903 کروڑ روپئے سے زیادہ منظور کئے ہیں۔ سیلاب اور چٹانوں کے ٹکڑے گرنے سے متاثرہ آسام اور گجرات کیلئے 707 کروڑ روپئے سے زیادہ کی اضافی مدد بھی فراہم کی جائے گی

مرکز نے قدرتی آفات سے نمٹنے سے متعلق فنڈ کے تحت فائر سروسز کی توسیع اور جدید کاری کیلئے ہریانہ، مدھیہ پردیش اور راجستھان کیلئے 903 کروڑ روپئے سے زیادہ کی منظوری دی ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی نے اِس کی منظوری دی۔ کُل رقم میں سے 117 کروڑ روپئے سے زیادہ ہریانہ کیلئے منظور کئے گئے ہیں جبکہ مدھیہ پردیش کیلئے 397 کروڑ اور راجستھان کیلئے 388 کروڑ روپئے سے زیادہ کی منظوری دی گئی ہے۔ کمیٹی نے 2024 کے دوران سیلاب اور چٹانوں کے ٹکڑے گرنے سے متاثرہ آسام اور گجرات کیلئے 707 کروڑ روپئے سے زیادہ کی اضافی مدد کی بھی منظوری دی ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے زیر قیادت حکومت، قدرتی آفات کے دوران ریاستی حکومتوں کے ساتھ شانہ بشانہ رہی ہے اور سبھی ضروری مدد فراہم کی گئی ہے۔ موجودہ مالی برس کے دوران مرکزی حکومت نے قدرتی آفات سے نمٹنے سے متعلق ریاستی فنڈ کے تحت 27 ریاستوں کو 13 ہزار 600 کروڑ روپئے اور NDRF کے تحت 12 ریاستوں کو دو ہزار کروڑ روپئے سے زیادہ جاری کئے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔