مرکز نے چار نئے محنت ضابطوں کیلئے ڈرافٹ قوانین کو نوٹیفائی کردیا ہے۔ یہ چار نئے محنت ضابطے ہیں، اُجرت کا ضابطہ-2019، صنعتی تعلقات کا ضابطہ-2020، سماجی تحفظ پر ضابطہ-2020 اور پیشے کا تحفظ، صحت اور کام کاج کے حالات ضابطہ-2020۔ یہ قوانین گِگ کارکنوں سمیت، کارکنوں، اُجرت، روزگار کی نوعیت، گریجویٹی، بونس اور کارکنوں کیلئے سماجی تحفظ کی تشریح کرتے ہیں۔
ڈرافٹ قوانین کو عوامی مشاورت کیلئے جاری کردیا گیا ہے اور شراکت داروں کو 45 دن کے اندر اعتراضات اور مشورے داخل کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔ محنت کی وزارت نے ملک میں رائج دہائیوں پرانے محنت قوانین کو آسان بنانے اور انہیں موجودہ تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے مقصد سے گزشتہ سال 21 نومبر کو چار نئے محنت ضابطوں کے نفاذ کا اعلان کیا تھا۔×