December 29, 2025 9:37 PM

printer

مرکز نے مسلح افواج کی صلاحیتوں کو بڑھانے کی غرض سے79 ہزار کروڑ روپئے کی دفاعی تجاویز کو منظوری دی ہے

دفاعی سامان کی سرکاری خرید سے متعلق کونسل DAC نے مسلح افواج کی صلاحیتوں میں اضافے کی خاطر 79 ہزار کروڑ روپے مالیت کی تجاویز کو منظوری دی ہے۔ آج نئی دلّی میں دفاعی سامان کی سرکاری خرید سے متعلق کونسل کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے، وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے فوج کی تینوں شاخوں کی اِن تجاویز کو ضرورت کے لحاظ سے منظوری دی۔
وزارتِ دفاع نے مطلع کیا ہے کہ یہ منظوری مختلف دفاعی ساز و سامان کی سرکاری خرید کے سلسلے میں دی گئی ہے، جس میں توپخانے کی ریجیمنٹ کیلئے Loiter Munition System، کم سطح کے ہلکے وزن کے راڈار، Pinaka کثیررخی راکٹ نظام کیلئے طویل دوری والے راکٹ Ammunition اور بھارتی فوج کیلئے ڈرون کا پتہ لگانے والے اور اُسے ختم کرنے والے مربوط نظام Mk-II شامل ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔