January 7, 2026 10:05 AM | Finance PPP Pipeline

printer

مرکز نے مالی سال، 2025-26 کے بجٹ اعلانات کے نفاذ کیلئے 17 لاکھ کروڑ روپے کے تین سالہ سرکاری نجی شراکت داری کے پروجیکٹ ترتیب دیے ہیں۔

مرکزی بجٹ 2025-26 میں کیے گئے اعلان کے نفاذکے پیش نظر اقتصادی امور کے محکمے نے تین سالہ سرکاری نجی شراکت داری کی پروجیکٹ پائپ لائن تیار کی ہے۔   وزارتِ خزانہ نے کہا ہے کہ پروجیکٹ پائپ لائن 17 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی کُل لاگت کے ایک مشترکہ پروجیکٹ کے ساتھ بنیادی ڈھانچے کی مرکزی وزارتوں، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 852 پروجیکٹوں پر مشتمل ہے۔ اُس نے مزید کہا ہے کہ پائپ لائن، ممکنہ سرکاری نجی شراکت داری کے پروجیکٹوں کے بارے میں ابتدائی آگاہی فراہم کرتا ہے، جس سے سرمایہ کاروں، ڈولپرز اور دیگر شراکت داروں کو زیادہ باخبر منصوبہ بندی اور سرمایہ کاری کے فیصلے کرنے میں مدد ملتی ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔