مرکزی حکومت نے پانچویں اور آٹھویں جماعت کے طلباء کیلئے No-Detention Policy کو ختم کردیا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے، تعلیم کے سکریٹری جناب سنجے کمار نے کہا کہ پانچویں اور آٹھویں کلاس کے سالانہ امتحان میں ناکام ہونے والے طلباء کو دو مہینے میں دوبارہ امتحان دینے کا موقع دیا جائے گا۔ طلباء کے دوسری بار بھی امتحان میں ناکام ہونے کے بعد، انہیں پاس نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ طلباء کو ابتدائی تعلیم مکمل کئے بغیر کسی بھی اسکول سے نکالا نہیں جائے گا۔ سکریٹری موصوف نے بتایا کہ اس اقدام کا مقصد بچوں کے سیکھنے کے نتائج کو بہتر بنانا ہے۔x
Site Admin | December 23, 2024 10:35 PM
مرکز نے سالانہ امتحانات میں ناکام ہونے والے پانچویں اور آٹھویں جماعت کے طلباء کیلئے نو ڈٹینشن پالیسی کو ختم کردیا ہے
