December 24, 2025 9:44 PM

printer

مرکز نے ریاستوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اراولی رینجز میں کانکنی کے کسی بھی نئے پٹّے کو منظوری دینے پر مکمل پابندی لگائیں۔ ماحولیات کے وزیر بھوپیندر یادو نے اعادہ کیا ہے کہ حکومت اس کے تحفظ کیلئے پوری طور پر عہد بند ہے

مرکز نے ریاستوں کو یہ ہدایت دی ہے کہ دلی سے گجرات تک پھیلی ہوئی پوری Aravali Range کو غیر قانونی کانکنی سے بچانے کی سمت میں ایک اہم قدم کے طور پر ٓAravallis میں کسی بھی نئی کانکنی Lease کو دینے پر مکمل پابندی عائد کریں۔ ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ پابندی پورے اراولی Land scape پر یکساں طور پر لاگو ہوئی ہے اور اس کا مقصد Range کی سا لمیت کو برقرار رکھنا ہے۔
ان ہدایات کا مقصد اراولی کو گجرات سے قومی دارالحکومت کے علاقے کے تک پھیلا ہوا ایک مسلسل جیولاجیکل Ridge کے طور پر محفوظ رکھنا اور کانکنی کی تمام غیر منظم سرگرمیوں کو روکنا ہے۔ وزارت نے انڈین کاؤنسل آف فاریسٹری ریسرچ اینڈ ایجوکیشن ICFRE کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ پورے اراولی میں اضافی علاقوں اور Zones کی نشاندہی کرے، جہاں کانکنی پر پابندی ہونی چاہئے۔
آکاشوانی کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں ماحولیات جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر بھوپیندر یادو نے کہا کہ مودی حکومت اراولی رینج کے تحفظ کیلئے پوری طرح پابند ہے۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔