آج صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے آب وہوا کی تبدیلی اور انسانی صحت سے متعلق قومی پروگرام کے تحت، فضائی آلودگی سے متعلق تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو صحت سے متعلق ایک اپ ڈیٹیڈ ایڈوائزری جاری کی ہے۔ اس میں شہری علاقوں میں کمیونٹی صحت مراکز، ضلع اسپتالوں اور میڈیکل کالجوں میں Chest کلینکس کے قیام پر زور دیا گیا ہے۔ اس میں یہ بھی تجویز کیا گیا ہے کہ زیادہ فضائی آلودگی کے مہینوں کے دوران اِن کلینکس کو ہر روز کم سے کم دو گھنٹے کام کرنا چاہئے۔ ایڈوائزری میں شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ شاہراہوں، زیادہ ٹریفک والے علاقوں، صنعتوں کے نزدیک والے علاقوں اور تعمیری نیز منہدم کئے جانے والے علاقوں جیسے زیادہ فضائی آلودگی والے مقامات پر جانے سے گریز کریں۔
اس میں شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ صبح اور شام دیر گئے کی چہل قدمی، دوڑنے، Jog کرنے اور جسمانی ایکسرسائز کرنے سے بھی گریز کریں۔ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ دھواں پیدا کرنے والے ایندھن نہ جلائیں اور گیس یا بجلی جیسے ایندھن کو کھانا پکانے اور گرم کرنے کے مقصد سے استعمال کریں۔ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ گھر سے نکلنے سے پہلے ہر روز ہوا کے معیار کے اشاریے کو چیک کرلیں۔ جتنا بھی ممکن ہوسکے سرکاری ٹرانسپورٹ کو سفر کیلئے استعمال کریں۔