July 13, 2025 10:06 PM

printer

مرکز نے ریاستوں اور اپنے زیر انتظام علاقوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ غیر معیاری اور سبسڈی والی کیمیاوی کھادوں کی فروخت اور بلیک مارکیٹنگ کی روک تھام کیلئے سخت کارروائی کریں

مرکز نے ریاستوں اور اپنے زیر انتظام علاقوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ نقلی اور غیرمعیاری کیمیاوی کھادوں کی روک تھام کیلئے فوری اور سخت کارروائی کرے۔
زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزراء اعلیٰ کو خط لکھا ہے۔ یہ خط پورے ملک میں نقلی کیمیاوی کھادوں کی فروخت، سبسڈی والی کیمیاوی کھادوں کی بلیک مارکیٹنگ اور زبردستی Tag لگائے جانے کی غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے مقصد سے جاری کیا گیا ہے۔ جناب چوہان نے کہا کہ زراعت، بھارتی معیشت اور کسانوں کی آمدنی میں استحکام لانے کو یقینی بنانے کا انتہائی اہم حصہ ہے جو اِن کسانوں کو صحیح وقت اور مناسب قیمتوں پر، کوالٹی والی کیمیاوی کھادیں فراہم کرنے کیلئے لازمی ہے۔
مرکز نے کہا ہے کہ یہ ریاستوں کی ذمے داری ہے کہ وہ جہاں کہیں ضرورت ہو، کیمیاوی کھادوں کو صحیح جگہ پر وافر مقدار میں فراہم کرائیں۔ ریاستوں سے کہا گیا ہے کہ وہ سخت قانونی کارروائی کریں جس میں لائسنس منسوخ کیا جانا اور قصورواروں کے خلاف FIR درج کیا جانا بھی شامل ہے۔ حکومت نے سبھی ریاستوں سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ نقلی اور غیرمعیاری زرعی سامان کے مسئلے کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے، ہر ریاست میں ایک مہم شروع کریں۔ مرکز نے نمونے حاصل کرکے اور جانچ کے ذریعے کیمیاوی کھادوں کی پیداوار، فروخت اور نقلی کیمیاوی کھادوں پر سختی سے قابو پانے کیلئے، اِن سرگرمیوں پر لگاتار نظر رکھنے کیلئے بھی کہا ہے۔ ریاستوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اصلی اور نقلی مصنوعات کے بارے میں کسانوں کو معلومات فراہم کرنے کیلئے خصوصی کوششیں کریں۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔