January 6, 2026 9:50 PM

printer

مرکز نے دلّی NCR میں ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے عوامی ٹرانسپورٹ میں کمیوں کو دور کرنے اور فصل کے باقیات کے بندوبست پر زور دیا ہے

ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کے وزیر بھوپیندر یادو نے دلّی اور قومی راجدھانی خطّے میں فضائی آلودگی کی روک تھام کیلئے راجستھان اور پنجاب حکومتوں کے کارروائی جاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لینے کیلئے آج ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔ یہ اس سلسلے میں پانچویں جائزہ میٹنگ تھی۔ دلّی اور قومی راجدھانی خطّے میں سال بھر ہوا کے معیار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر موصوف نے بتایا کہ اس مہینے سے کارروائی جاتی منصوبوں کا وزارتی سطح پر ہر مہینے جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت دی کہ شعبہ جاتی سطح پر مرکوز کارروائی جاتی منصوبے تیار کیے جانے چاہئیں، جن میں متعلقہ محکموں پر عمل درآمد کی ذمہ داری واضح کی جائے۔
راجستھان کے تفصیلی کارروائی جاتی منصوبے کا جائزہ لیتے ہوئے جناب یادو نے واضح کیا کہ اَلوَر، بھیواڑی، نیم رانا اور بھرت پور میں عوامی ٹرانسپورٹ کی کمیوں پر توجہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ترجیحی بنیادوں پر الیکٹرک بسیں خریدی جائیں اور اس سلسلے میں مقررہ مدّت کے حساب سے تجاویز داخل کی جائیں۔ پنجاب کے پرزنٹیشن پر تبصرہ کرتے ہوئے جناب یادو نے زور دیا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ فصلوں کے باقیات کے بندوبست سے متعلق مشینیں کام کر رہی ہوں اور اُن کا مؤثر استعمال کیا جائے۔ وزیر موصوف نے اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کہا کہ مشینوں کے بہتر کام کرنے کی صورت میں ہونے سے متعلق سرٹیفکیشن تیار کرنے کیلئے معیاری عملی طریقۂ کار، SOP ترتیب دیے جائیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔