ہوا کے معیار کے بندوبست کے کمیشن نے دلّی سرکار اور قومی راجدھانی خطّے کی ریاستی حکومتوں کو لکھا ہے کہ وہ نومبر اور دسمبر میں ہونے والے جسمانی کھیل کود کے مقابلوں کو مؤخر کر دیں تاکہ طلبا کی صحت کو فضائی آلودگی سے محفوظ رکھا جا سکے۔
ہوا کی کوالٹی کے موجودہ رجحانات کا جائزہ لینے کیلئے کل منعقدہ ایک مشاورتی میٹنگ میں کمیشن نے خاص طور پر نومبر اور دسمبر کے سرد مہینوں میں بچوں کی صحت کے تحفظ کے اقدامات پر غور و خوض کیا۔ کمیشن نے یہ بھی زور دیا کہ ایسے مؤخر کیے گئے مقابلوں سے متاثر ہونے والے طلبا کو کسی قسم کا نقصان نہیں ہونا چاہیے۔
کمیشن نے دلّی سرکار اور قومی راجدھانی خطّے کی ریاستی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ کھیل کود کے ان مقابلوں کی نئی تاریخیں طے کرنے یا طلبا کو بعد میں اسی نوعیت کی کھیلوں سرگرمیوں میں حصہ لینے کے متبادل مواقع فراہم کرنے کے طور طریقے تلاش کریں، تاکہ نہ ان کی صحت اور نہ ہی اُن کی تعلیمی پیشرفت متاثر ہو۔×