صارفین کے امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کی وزارت نے تلہن اشیاء، پیداوار اور دستیابی کے 2011 کے آڈر VOPPA Order میں ایک اہم ترمیم کو نوٹیفائی کیا ہے۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ترمیم شدہ VOPPA آڈر 2025 کا مقصد بھارت میں خوردنی تیل کے تمام شعبوں میں شفافیت لانا اور اِسے مزید منضبط کرنا ہے۔
وزارت نے کہا کہ اِس ترمیمی آڈر کے تحت خوردنی تیل سپلائی چین سے منسلک تمام متعلقہ لوگوں کو رجسٹر کرانا اور مخصوص آن لائن پورٹل پر ماہانہ پیداوار اور اسٹاک ریٹرن جمع کرنا ہوگا۔ وزارت نے کہا ہے کہ خوردنی تیل کے شعبے میں صحیح اعداد و شمار جمع کرنا، اِس کی بروقت نگرانی اور بہتر پالیسی کو یقینی بنانے میں یہ ایک اہم قدم ہے۔
وزارت نے مزید کہا ہے کہ اِس قانون کی عدم تعمیل کو خلاف ورزی کو تصور کیا جائے گا اور رجسٹر اور ریٹرن نہ جمع کرنے کی صورت میں کمپنیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔