June 11, 2025 10:17 PM

printer

مرکز نے جھارکھنڈ، کرناٹک اور آندھرا پردیش کے سات ضلعوں کا احاطہ کرنے والے ریلوے کے دو پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے، جس پر 6 ہزار 400 کروڑ روپے خرچ ہوں گے

مرکزی کابینہ نے ریلوے کی وزارت کے دو پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے، جس پر کُل چھ ہزار 405 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔ اِن پروجیکٹوں میں Koderma-Barkakana ریلوے لائن کو ڈبل کرنے کا پروجیکٹ شامل ہے، جس پر تین ہزار 63 کروڑ روپے کی لاگت کو منظور کیا گیا ہے، جبکہ Ballari-Chikjajur لائن کو ڈبل کرنے کیلئے تین ہزار 342 کروڑ روپے منظور کیے گئے ہیں۔ کابینہ کی میٹنگ کے بعد نئی دلّی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے بتایا کہ Koderma-Barkakana کی 133 کلو میٹر طویل ریلوے لائن کو ڈبل کرنے کے پروجیکٹ سے 938 گاؤں تک اور 15 لاکھ کی آبادی تک کنیکٹیوٹی بڑھے گی۔

جناب ویشنو نے بتایا کہ 185 کلومیٹر طویل Ballari-Chikjajur لائن کو ڈبل کرنے کے دوسرے پروجیکٹ سے مینگلور بندرگاہ اور سیکندرآباد کے درمیان رابطہ قائم ہوسکے گا۔

جناب ویشنو نے بتایا کہ یہ پروجیکٹ تین سال میں مکمل ہوجائیں گے۔ جھارکھنڈ، کرناٹک اور آندھرا پردیش ریاستوں کے 7 ضلعوں کا احاطہ کرنے والے اِن دو پروجیکٹوں سے بھارتی ریلوے کے موجودہ نیٹ ورک میں تقریباً 318 کلو میٹر کا اضافہ ہوگا۔ مرکزی وزیر نے یہ بھی بتایا کہ نریندر مودی حکومت کی تیسری مدت کے دوران چار لاکھ 58 ہزار کروڑ روپے کی مالیت کے کئی پروجیکٹ شروع کیے گئے ہیں تاکہ نقل و حمل اور مال برداری کی لاگت میں کمی آسکے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔