March 16, 2025 9:53 AM | Vaishnaw TN

printer

مرکز نے تمل ناڈو میں Pillai Pakkam اور Manallur میں دو بڑے الیکٹرانِکس کلسٹرس کے قیام کا اعلان کیا ہے۔

الیکٹرونکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے تملناڈو میں دو بڑے الیکٹرونکس مینوفیکچرنگ کلسٹرس کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ ایک ہزار 112 کروڑ روپیوں کی سرمایہ کاری والے یہ کلسٹرس، تملناڈو کے Pillai Pakkam اور Manallur میں قائم کیے جائیں گے۔

اِس پہل کا مقصد عالمی الیکٹرونکس سسٹم ڈیزائن اینڈ مینوفیکچرنگ، ESDM کے شعبے میں بھارت کی پوزیشن کو مضبوط کرنا ہے۔ یہ اعلان کَل چنئی میں Zetwerk  الیکٹرونکس کے نئے مینوفیکچرنگ مرکز کے افتتاح کے موقع پر کیا گیا۔

اِس دوران جناب ویشنو نے کہا کہ قریب پندرہ ایکڑ پر پھیلا یہ مرکز، تملناڈو کی الیکٹرونکس مینوفیکچرنگ صنعت اور بھارت کے ESDM مارکیٹ میں 500 ارب تک پہنچنے کے خواب کی تکمیل میں اہم کردار ادا کرے گا۔

وزیر موصوف نے اِس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ تملناڈو، حکومت کی بڑھتی امداد اور چھ ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کے ریلوے بجٹ کے ساتھ الیکٹرونکس مینوفیکچرنگ کے بڑے مرکز کے طور پر ابھرا ہے۔

جناب ویشنو نے مزید کہا کہ بھارت کا الیٹرونکس  مینوفیکچرنگ کا شعبہ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ جناب ویشنو کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی کے نظریے کے تحت بھارت عالمی مینوفیکچرنگ کا مرکز بنتا جا رہا ہے اور وہ اِس ترقی کا اہم استفادہ کنندہ ہے۔x