November 12, 2025 9:51 PM

printer

مرکز نے برآمدات کے ایکو سسٹم کو مستحکم کرنے کیلئے 25 ہزار کروڑ روپے کے ایکسپورٹ پروموشن مشن کو منظوری دی ہے۔ برآمدات کاروں کیلئے کریڈٹ گارنٹی اسکیم کو بھی منظوری دی گئی ہے

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی کابینہ نے 25 ہزار کروڑ روپئے سے زیادہ مختص کردہ رقم کے ساتھ برآمداتی ترقیاتی مشن EPM کو منظوری دے دی ہے۔ یہ مرکزی بجٹ 2025-26 میں اعلان کردہ ہراول پہل ہے جس کا مقصد بھارت کی برآمداتی مقابلہ آرائی کی صلاحیت کو مستحکم کرنا ہے جو خاص طور پر MSMEs، پہلی مرتبہ کے برآمدکاروں اور لیبر کی کثرت والے شعبوں کیلئے ہے۔ آج نئی دلّی میں میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے اطلاعات ونشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ یہ مشن برآمداتی فروغ کیلئے، مالی سال 2025-26 سے مالی سال 2030-31 تک کیلئے ایک جامع، لچکدار اور ڈیجیٹل قیادت والا طریقہ کار فراہم کرے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ EPM کثیر جہتی اسکیموں کو ایک واحد اسکیم میں تبدیل کی جانے والی ایک جامع تبدیلی ہے، جو نتائج پر مبنی اور اختیار کئے جانے والے طریقہ کار فراہم کرتی ہے۔ یہ عالمی تجارتی چیلنجوں اور برآمد کاروں کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو آسانی سے پورا کرسکتی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔