حکومت نے بحران زدہ ایران اور اسرائیل سے اپنے شہریوں کو بحفاظت نکالنے کی کوششیں مزید تیز کر دی ہیں۔ 110 بھارتی طلباء پہلے ہی نئی دلّی آچکے ہیں۔ امور خارجہ کے وزیر مملکت کیرتی وردھن سنگھ نے کہا کہ حکومت کو ایران میں موجود350 بھارتی شہریوں کی ملک واپس لانے کیلئے درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
آپریشن سندھو کے حصے کے طور پر بھارت نے اسرائیل سے اپنے شہریوں کو بحفاظت نکالنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ بھارتی شہریوں کو زمینی سرحد سے بحفاظت نکالنے کے بعد طیارے کے ذریعے بھارت لایا جائے گا۔تل ابیب میں بھارتی سفارتخانہ اِس کوشش میں ہر ممکن تعاون کر رہا ہے اور اس نے بھارتی شہریوں سے خصوصی ویب سائٹ پر رجسٹر کرنے کی اپیل کی ہے۔ یہ ویب سائٹ ہے:www.indembassyisrael.gov.in/ indian national registrationسفارتخانے میں ایک کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے جو 24 گھنٹے ہفتے کے ساتوں دن کام کرے گا۔ اسرائیل میں موجود بھارتی شہریوں کو چوکنا رہنے، اسرائیلی اتھارٹی کی جانب سے سیفٹی سے متعلق ہدایات پر عمل کرنے اور سفارتخانے سے مسلسل رابطے میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
Site Admin | June 19, 2025 9:52 PM
مرکز نے ’آپریشن سندھو‘ کے ایک حصے کے طور پر اسرائیل سے بھارتی شہریوں کو بحفاظت نکالنے کا فیصلہ کیا ہے