مرکز نے اَٹل پنشن یوجنا کو 2030-31 تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارت کے اسمال انڈسٹریز ڈیولپمنٹ بینک آف انڈیا SIDBI کو 5 ہزار کروڑ روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکومت نے آج اَٹل پنشن یوجنا کو سال 2030-31 تک جاری رکھنے کو منظوری دے دی ہے اور اس اسکیم کو ترقیاتی سرگرمیوں کے تعاون کیلئے بھی لاگو کیا جائے گا۔ غیر منظم شعبے میں بزرگ لوگوں کی آمدنی کو یقینی بنانے کے مقصد سے یہ اسکیم مئی 2015 میں شروع کی گئی تھی۔ آج نئی دلّی میں وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں ایک کابینہ میٹنگ کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا۔ اس اسکیم کے تحت 60 سال کی عمر سے زیادہ لوگوں کو ہر مہینے ایک ہزار سے پانچ ہزار روپے تک دیئے جاتے ہیں۔ اس اسکیم میں اب تک 8 کروڑ 66 لاکھ افراد نے اندراج کرایا ہے۔×