شہری ہوا بازی کے وزیر کے رام موہن نائیڈو نے نئی دلّی میں جاری 44ویں بھارتی بین الاقوامی تجارتی میلے میں آج ایئر پورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے پویلین کا افتتاح کیا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے اِس بات کو نمایاں کیا کہ اِس پویلین میں خاص طور سے طلبا اور اِسے دیکھنے آنے والوں کیلئے طیاروں کے آپریشنز اور ہوابازی میں ٹیکنالوجی کے سلسلے میں معلومات فراہم کی جائے گی۔محنت اور روزگار کے وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے EPFO کے پویلین کا جبکہ بہت چھوٹے، چھوٹے اور اوسط کاروباری اداروں کے مرکزی وزیر جیتن رام مانجھی نے MSME پویلین کا افتتاح کیا۔
Site Admin | November 17, 2025 10:02 PM
شہری ہوا بازی کے وزیر کے رام موہن نائیڈو نے نئی دلّی میں جاری 44ویں بھارتی بین الاقوامی تجارتی میلے میں آج ایئر پورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے پویلین کا افتتاح کیا