مرکز نے الیکٹرانک پرزوں کی مینوفیکچرنگ اسکیم کے تیسرے حصے کے تحت 22 نئے پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے، جس میں تقریباً 41 ہزار 863 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری شامل ہے۔

          مرکز نے الیکٹرانک پرزوں کی مینوفیکچرنگ اسکیم کے تیسرے حصے کے تحت 22 نئے پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے، جس میں تقریباً 41 ہزار 863 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری شامل ہے۔ یہ پروجیکٹس11 نشان زد مصنوعات کی مینوفیکچرنگ کا احاطہ کرتے ہیں، جن میں موبائل مینوفیکچرنگ، ٹیلی مواصلات، صارفین کیلئے الیکٹرانکس، اہم ترین نوعیت کی الیکٹرانکس، آٹوموٹیو اور IT ہارڈویئر شامل ہیں۔ توقع ہے کہ اِن پروجیکٹوں سے دو لاکھ 58 ہزار کروڑ روپئے کی مالیت کی پیداوار کا موقع ملے گا اور اِس سے تقریباً 34 ہزار براہِ راست روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ اِس موقع پر خطاب کرتے ہوئے الیکٹرانک اور انفارمیشن ٹیکنالوجی محکمے کے وزیر اشونی ویشنو نے بتایا کہ بڑی اصلاحات پر عمل آوری اور کاموں کو انجام دینے میں تیزی لانا مودی حکومت کے اہم پیمانے ہیں۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔