سرکار نے اتر پردیش میں جیور ہوائی اڈے کے پاس ایک سیمی کنڈکٹر یونٹ لگانے کی منظوری دی ہے۔ آج نئی دلّی میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے یہ جانکاری دی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ یونٹ بھارت سیمی کنڈکٹر مشن کے تحت لگایا جائے گا۔ اِسے HCL اور Foxconn کے مشترکہ منصوبے کے تحت قائم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اِس پلانٹ کو ہر مہینے 20 ہزار Wafer تیار کرنے کے مقصد سے لگایا جائے گا اور اِس کے ڈیزائن کے مطابق اِس کی صلاحیت تین کروڑ 60 لاکھ یونٹ ماہانہ ہوگی۔
وزیر موصوف نے بتایا کہ سیمی کنڈکٹر کے پانچ یونٹ تعمیر کے اگلے مراحل میں ہیں اور اِس چھٹے یونٹ کے ساتھ بھارت کلیدی اعتبار سے انتہائی اہم نوعیت کی سیمی کنڈکٹر کی صنعت کو فروغ دینے کے اپنے سفر میں خاصی پیشرفت کرگیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 270 تعلیمی اداروں اور 70 اسٹارٹ اَپس میں طالب علم اور چھوٹے کاروباری افراد نئی مصنوعات تیار کرنے کی غرض سے جدید ترین ٹیکنالوجی پر کام کررہے ہیں۔
آپریشن سندور کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے، جناب ویشنو نے کہا کہ یہ آپریشن بھارت کی شناخت، مسلح افواج کے مضبوط رول اور فیصلہ کن قیادت کی ایک اہم ترین مثال ہے۔