مرکز نے، پاسپورٹ ضابطوں میں ترمیم کی ہے، جس کے تحت موزوں اتھارٹیز کی طرف سے جاری کردہ پیدائش سر ٹیفکیٹ کو، پاسپورٹ کی درخواست دینے والے اُن لوگوں کی تاریخ پیدائش کا واحد ثبوت قرار دیا گیا ہے، جو یکم اکتوبر 2023 کے بعد پیدا ہوئے ہیں۔

مرکز نے، پاسپورٹ ضابطوں میں ترمیم کی ہے، جس کے تحت موزوں اتھارٹیز کی طرف سے جاری کردہ پیدائش سر ٹیفکیٹ کو، پاسپورٹ کی درخواست دینے والے اُن لوگوں کی تاریخ پیدائش کا واحد ثبوت قرار دیا گیا ہے، جو یکم اکتوبر 2023 کے بعد پیدا ہوئے ہیں۔ اِس سلسلے میں 1980 کے پاسپورٹ ضابطوں میں ترمیم کرتے ہوئے ایک سرکاری اطلاع نامہ جاری کیا گیا ہے۔

پاسپورٹ ضابطوں میں 2025 کی اِس ترمیم کے تحت، پیدائش اور موت کے رجسٹرار، میونسپل کارپوریشن یا پیدائش اور موت کے رجسٹریشن سے متعلق قانون 1969 کے تحت بااختیار بنائی گئی کسی دیگر اتھارٹی کی طرف سے جاری پیدائش سر ٹیفکیٹ کو ہی، اُن لوگوں کی تاریخ پیدائش کے ثبوت کے طور پر تسلیم کیا جائے گا، جو یکم اکتوبر 2023 کو یا اُس کے بعد پیدا ہوئے ہیں۔

دیگر درخواست دہندگان اپنی متبادل دستاویزات جیسے ڈرائیونگ لائسنس، پین کارڈ، الیکشن فوٹو شناختی کارڈ یا اسکول سے رخصتی کا سر ٹیفکیٹ، تاریخ پیدائش کے ثبوت کے طور پر پیش کر سکتے ہیں۔×