ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 1, 2025 9:48 AM | Centre Wheat

printer

مرکز نے، ریاستوں اور اپنے زیر انتظام علاقوں سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ گیہوں اور دھان کی، مارکٹنگ سیزن میں  زیادہ سے زیادہ سرکاری خرید کا، پہلے سے سرگرم طریقہ اپنائیں۔

مرکز نے، ریاستوں اور اپنے زیر انتظام علاقوں سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ گیہوں اور دھان کی، مارکٹنگ سیزن میں  زیادہ سے زیادہ سرکاری خرید کا، پہلے سے سرگرم طریقہ اپنائیں۔ یہ بات صارفین امور، خوراک اور تقسیم عامہ کی وزارت کے سکریٹری نے، بہت سی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے، خوراک کے سکریٹریز کے ساتھ میٹنگ کے دوران کہی۔

میٹنگ میں، سرکاری خرید پر اثر انداز ہونے والے مختلف عوامل جیسے، موسم سے متعلق پیشگوئی، پیداوار کے تخمینوں اور سرکاری خرید سے متعلق کارروائی کے لیے ریاستوں کی تیاری کا جائزہ لیا گیا۔

میٹنگ میں تبادلہئ خیال کے بعد ربیع کے مارکٹنگ سیزن 2025-26 میں گیہوں کا، 310 لاکھ میٹرک ٹن سرکاری خرید کا تخمینہ ہے۔

اسی طرح خریف مارکٹنگ سیزن 2024-25 میں، دھان کی سرکاری خرید کا، 70 لاکھ میٹرک ٹن کا تخمینہ ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں