مرکز نے، تمل ناڈو میں 235 کروڑ روپے مالیت کے بندرگاہوں کے بنیادی ڈھانچے اور ڈیجیٹل گورننس پروجیکٹوں کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد ریاست کی بحری صلاحیت کو مستحکم بنانا اور بھارت کی ترقیاتی حکمتِ عملی کو فروغ دینا ہے، جس میں بحری شعبے کا اہم رول رہے گا۔ بندرگاہوں، جہازرانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر سربانند سونووال نے کل چنئی میں ”وِکست بھارت، وِکست بندرگاہیں“ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ پروجیکٹوں کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ اِن اقدامات سے کاروبار کرنے میں سہولت اور سیفٹی کو بہتر بناتے ہوئے ایسی بندرگاہیں تعمیر کرنے پر مرکز کی خصوصی توجہ کی عکاسی ہوتی ہے، جو ہر طرح کی آب و ہوا میں بھرپور انداز سے ڈیجیٹل نظام کے ساتھ کام کر سکیں اور عالمی سطح پر مسابقت میں بھی شامل ہوں۔ جناب سونووال نے کہا کہ یہ اصلاحات وزیر اعظم نریندر مودی کے نظریے سے مطابقت رکھتی ہیں، جنہوں نے بندرگاہوں کو جدید طرز پر ڈھالنے، ساحلی علاقوں کو مستحکم بنانے اور تجارت میں سہولت پیدا کرنے کو ترجیح دی ہے، تاکہ وِکست بھارت اور آتم نربھر بھارت کے وسیع تر مقاصد حاصل کیے جا سکیں۔ ×
Site Admin | January 9, 2026 10:33 AM | TN PORT PROJECTS
مرکز نے، تمل ناڈو کی بحری صلاحیت کو مستحکم بنانے کیلئے ریاست میں 235 کروڑ روپے مالیت کے بندرگاہی پروجیکٹوں کا اعلان کیا ہے۔