October 8, 2025 10:17 PM

printer

مرکز نے، تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کے ڈرگ کنٹرولرس کو ہدایت دی ہے کہ وہ، ادویہ کے مارکیٹ میں جاری ہونے سے پہلے، ادویہ کی تیاری کے ہر بیچ کی لازمی آزمائش کو یقینی بنائیں

مرکز نے سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ڈرگ کنٹرولرس سے ادویات کی ہر کھیپ کی تیاری اور  اُسے بازار میں جاری کرنے سے پہلے جانچ کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرنے کو کہا ہے۔ صحت خدمات سے متعلق ڈائریکٹریٹ جنرل کو ایک مکتوب میں کہا گیا ہے کہ اسے معائنوں کے دوران نگرانی اور ادویات تیار کرنے والوں کو سرکلر جاری کرکے یقینی بنایا جانا چاہیے۔ یہ ہدایات، مدھیہ پردیش کے چھندواڑہ میں مبینہ طور پر کھانسی کے نقلی سیرپ کے سبب کی اموات کی حالیہ خبروں کے پیش نظر سامنے آئی ہے۔ DGHS نے اِس بات پر زور دیا ہے کہ ادویات سے متعلق ضابطوں کے تحت لائسنسی کو اپنی اشیاء کی ہر کھیپ یا اُس میں استعمال ہونے والے خام مال کی جانچ کرنی چاہیے اور اس کے بعد بازار میں بھیجی جانے والی اشیاء کی ہر کھیپ کی بھی جانچ ہونی چاہیے۔

لائسنسی کو ایسی جانچ کے سلسلے میں ریکارڈ یا رجسٹر بھی برقرار رکھنا چاہیے، جس میں اس کی تفصیلات درج ہوں۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔