ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 22, 2025 9:40 AM | Ladakha Talks

printer

مرکز اور لداخ کے نمائندے آج نئی دلّی میں دوبارہ بات چیت شروع کریں گے۔

مرکز اور لداخ کے نمائندے آج نئی دلّی میں بات چیت دوبارہ شروع کریں گے۔ یہ، لیہ میں 24 ستمبر کے تشدد کے بعد پہلی بات چیت ہوگی۔

اِس سے پہلے داخلی امور کے وزیر مملکت نتیہ نند رائے کی سربراہی میں تشکیل دی گئی، اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کی بات چیت 24 ستمبر کے واقعے کی وجہ سے منسوخ کر دی گئی تھی۔

وزارتِ داخلہ کی دعوت پر لداخ کے 10 بنیادی نمائندوں پر مشتمل ایک وفد سابق ممبر پارلیمنٹ اور لیہ کے اعلیٰ ادارے کے چیئرمین Thupstan Chhewang کی صدارت میں وزارتِ داخلہ کے سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ نمائندگی کریں گے۔

امید ہے کہ لداخ کا یہ وفد کچھ بنیادی مطالبات پیش کرے، جس میں لداخ کو ریاست کا درجہ دینے اور چھٹی فہرست میں شامل کرنا شامل ہے۔

پچھلے دور کی بات چیت میں مرکز نے ملازمتوں میں ریزرویشن اور ڈوماسائل کے مطالبے کا معاملہ حل کیا تھا۔×