مرکز اور ایشیائی ترقیاتی بینک ADB نے، 35 کروڑ ڈالر مالیت کے، پالیسی پر مبنی قرضے سے متعلق ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ یہ قرض، لوجسٹکس کے کثیر طریقوں اور مربوط ایکو نظام کو مستحکم بنانے کے SMILE پروگرام کے تحت، دوسرے ذیلی پروگرام کا حصہ ہے۔ اِس پروگرام کا تعلق، ملک کے لوجسٹکس کے شعبے میں حکومت کی طرف سے کی جانے والی بہت سی اصلاحات سے ہے۔ یہ پروگرام دو ذیلی پروگراموں پر مشتمل ہے، جن کا مقصد مصنوعات سازی کو فروغ دینا اور سپلائی چین کو مزید مستحکم بنانا ہے۔
قرض کے اِس معاہدے پر کَل اقتصادی امور کے محکمے، صنعت اور گھریلو تجارت کے فروغ کے محکمے اور ADB نے دستخط کیے۔
کامرس اور صنعت کی وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت کے لوجسٹکس کے شعبے کی ترقی، اِس کی مصنوعات سازی کے شعبے کی مقابلہ جاتی صلاحیت میں اضافے کے لیے لازمی ہے۔
وزارت نے یہ بھی کہا کہ بھارت اور ADB کے درمیان اشتراک سے، لوجسٹکس شعبے میں ترقی اور اختراع کو فروغ دینے کے ایک مشترکہ عزم کا اظہار ہوتا ہے جس سے بھارت کے اقتصادی ترقی کے وسیع تر مقاصد کو مدد ملتی ہے۔x