ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 1, 2025 10:04 PM

printer

مرکزی کابینہ نے ڈی اے پی فرٹیلائزرس کے ایک بار کے خصوصی پیکیج میں توسیع کو منطوری دی ہے۔ کسانوں کو ڈی اے پی کا پچاس کلوگرام کا بیگ 1350 روپے کی قیمت پر ملتا رہے گا

مرکزی کابینہ نے Di-Ammonium Phosphate (DAP) فرٹیلائیزس کیلئے Nutrient پر مبنی سبسڈی کے علاوہ صرف ایک مرتبہ کے خصوصی پیکیج میں 3 ہزار 500 روپے فی میٹرک ٹن کی توسیع کی منظوری دی ہے۔ کابینہ نے کھادوں کے محکمے کی سفارش پر آج سے خصوصی پیکیج میں توسیع کی منظوری دی ہے، جو آئندہ احکامات تک جاری رہے گی تاکہ کسانوں کو مناسب قیمت پر DAP کی لگاتار دستیابی کو یقینی بنایا جاسکے۔

نئی دلّی میں آج کابینہ کی میٹنگ کے بعد اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے بتایا کہ کسانوں کو ایک ہزار 350 روپے کی قیمت پر 50 کلو گرام کا DAP کا Bag ملتا رہے گا۔ عارضی طور پر اِس کیلئے بجٹ میں تقریباً 3 ہزار 850 کروڑ روپے کی ضرورت پیش آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ اِس اضافی بوجھ کو مرکزی سرکار برداشت کرے گی۔ اِس قدم سے کسانوں کو رعایتی، مناسب اور کم قیمت پر DAP کی دستیابی یقینی ہوسکے گی۔

کابینہ نے پی ایم فصل بیمہ یوجنا اور موسم پر مبنی نو تشکیل شدہ فصلوں کے بیمے کی اسکیم کو بھی 2025-26 تک جاری رکھنے کو منظوری دی ہے۔ جناب ویشنو نے اِس بارے میں بتایا کہ اِس اسکیم کیلئے رقم بڑھ کر مجموعی طور پر 69 ہزار 515 کروڑ روپے ہوگئی ہے۔

وزیر موصوف نے بتایا کہ اسکیم کے تحت 88 فیصد بیمہ شدہ کسان، چھوٹے اور حاشیے پر رہ رہے کسان ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیمہ شدہ کسانوں میں سے 57 فیصد دیگر پسماندہ طبقات، ایس سی اور ایس ٹی سے ہیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ پچھلے 8 برسوں میں ایک لاکھ 70 ہزار کروڑ روپے کے claim، کسانوں کو دیئے گئے ہیں۔ جناب ویشنو نے کہا کہ 2025 کی پہلی کابینہ میٹنگ، کسانوں کیلئے وقف تھی۔