مرکزی کابینہ نے 15ویں مالیاتی کمیشن کی مدت FCC کے دوران مرکزی سیکٹر کی جاری اسکیم ’’پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا‘‘ PMKSY کیلئے 1920 کروڑ روپے کی اضافی رقم سمیت کُل 6 ہزار 520 کروڑ روپے کے اخراجات کی منظوری دی ہے۔ آج دوپہر نئی دلّی میں نامہ نگاروں کو جانکاری فراہم کرتے ہوئے اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ اس منظوری میں مربوط کولڈ چین اور قدر میں اضافے کے بنیادی ڈھانچے ICCVAI کی جزوی اسکیم کے تحت 50 ملٹی پروڈکٹ فوڈ Irradiation یونٹس قائم کرنے کیلئے ایک ہزار کروڑ روپے کی رقم بھی شامل ہے۔ اس میں خوراک کی حفاظت اور معیار کی یقین دہانی کے بنیادی ڈھانچے FSQAI اسکیم کے تحت NABL سے منظور شدہ خوراک کی جانچ کیلئے 100 لیبارٹریوں کا قیام بھی شامل ہے۔
اِس میں 15ویں مالیاتی کمیشن کی مدت کے دوران پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا PMKSY کی مختلف ذیلی اسکیموں کے تحت پروجیکٹوں کی منظوری کے لیے 920 کروڑ روپے کی رقم بھی شامل ہے۔
Site Admin | July 31, 2025 9:46 PM
مرکزی کابینہ نے پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا کی توسیع کیلئے6 ہزار520کروڑ روپئے کے کُل اخراجات کی منظوری دے دی ہے