حکومت نے، ’پردھان منتری اُجّوَلا یوجنا‘ کے تحت مالی سال 2025-26 کے دوران، اہل افراد کے لیے سبسڈی جاری رکھنے کو منظوری دے دی ہے۔ اِس پر 12 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت آئے گی۔
نئی دلی میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت 10 کروڑ 33 لاکھ گھروں کو فائدہ پہنچے گا۔ حکومت ہر سال 14 کلو 200 گرام کے 9 سلینڈرس تک پر 300 روپے کی سبسڈی فراہم کرے گی۔
حکومت نے سرکاری شعبے کی، تیل مارکٹنگ کی تین کمپنیوں کو 30 ہزار کروڑ روپے تک معاوضہ دینے کو بھی منظوری دے دی ہے۔
یہ تین کمپنیاں ہیں IOCL، BPCL اور HPCL۔ انھوں نے کہا کہ گھریلو LPG کی فروخت پر جو کم آمدنی ہوئی ہے، اُس کے لیے اقدام کیے گئے ہیں۔
جناب ویشنو نے یہ بھی بتایا کہ حکومت نے تکنیکی تعلیمی اسکیم میں کئی مضامین میں تعلیم و تحقیق میں بہتری کے لیے مالی مدد کو بھی منظوری دی ہے، جس پر چار ہزار دو سو کروڑ روپے کا خرچ آئے گا۔
انھوں نے کہا کہ اِس اسکیم کا مقصد، تکنیکی تعلیم میں کوالٹی، برابری اور حکمرانی میں بہتری لانا ہے۔
حکومت نے آسام اور تریپورہ کے لیے خصوصی ترقیاتی پیکیجز کی موجودہ مرکزی شعبے کی اسکیم کے تحت چار نئی منظوریاں بھی دی ہیں، جس پر چار ہزار دو سو پچاس روپے کا خرچ آئے گا۔
بنیادی ڈھانچے اور گزر بسر کے پروجیکٹوں کی ترقی سے روزگار کے نئے موقع پیدا ہوں گے جس کے نتیجے میں اِن ریاستوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔
جناب ویشنو نے یہ بھی بتایا کہ حکومت نے تمل ناڈو میں چار لین والی، Marakkanam سے پڈوچیری شاہراہ تک کی تعمیر کو منظوری دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اِس پروجیکٹ سے موجودہ راہداری پر، ٹریفک کی بھیڑ بھاڑ میں کمی آئے گی اور چنئی، پڈوچیری، Viluppuram اور ناگ پٹّنم جیسے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قصبوں کی نقل و حرکت کی ضرورت پوری ہوگی۔x