ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 3, 2025 10:08 PM

printer

مرکزی کابینہ نے ملک میں اہم معدنیات کی ری سائیکلنگ کو فروغ دینے کیلئے ایک ہزار 500 کروڑ روپے کی ترغیباتی اسکیم کو منظوری دی ہے

آج وزیرِ اعظم نریندر مودی کی زیرِ صدارت مرکزی کابینہ نے دوسرے ذرائع سے اہم معدنیات کو علیحدہ کرنے اور اُن کی پیداوار کیلئے ملک میں Recycling کی صلاحیت قائم کرنے کی خاطر ایک ہزار 500 کروڑ روپے کی ترغیباتی اسکیم کو منظوری دی ہے۔ یہ اسکیم اہم معدنیات سے متعلق قومی مشن کا حصہ ہے، جس کا مقصد گھریلو سطح پر صلاحیت پیدا کرنا اور اہم معدنیات کی پائیدار سپلائی چین قائم کرنا ہے۔ اہم معدنیات سے متعلق ویلیو چین، اُن کی تلاش کے امکانات، نیلامی اور کانکنی اور بیرونی اثاثوں کی حصولیابی پر مشتمل ہے اور بھارتی صنعت کو اہم معدنیات سپلائی کرنے سے پہلے اُسے مقررہ مدت درکار ہوگی۔ مالی سال 2025-26 سے مالی سال 2030-31 تک، اس اسکیم کی مدتِ کار چھ سال ہوگی۔

اس اسکیم کے تحت نئے یونٹس میں سرمایہ کاری کی جائے گی، جبکہ موجودہ یونٹس کی صلاحیت میں توسیع، جدید کاری اور انہیں وسعت دی جائے گی۔ اس کے تحت تقریباً 8 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوگی اور اِس سے تقریباً 70 ہزار براہ راست اور بالواسطہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔