August 8, 2025 9:54 PM

printer

مرکزی کابینہ نے سال 2025-26 کیلئے پردھان منتری اُجولا یوجنا کے صارفین کیلئے سبسڈی جاری رکھے جانے کی منظوری دی ہے، جس پر اندازاً 12 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت آئے گی

سرکار نے سال 2025-26 کیلئے پردھان منتری اُجولا یوجنا کے صارفین کیلئے مخصوص سبسڈی جاری رکھے جانے کی منظوری دے دی ہے۔ اِس پر اندازاً 12 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت آئے گی۔ وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں لئے گئے کابینہ کے فیصلوں کے بارے میں آج نئی دلّی میں نامہ نگاروں کو جانکاری دیتے ہوئے اطلاعات ونشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ مذکورہ اسکیم کے تحت 10 کروڑ 35 لاکھ سے زیادہ کنبوں کو فائدہ ہوا ہے۔

وزیر موصوف نے بتایا کہ حکومت نے سرکاری ملکیت کی تین آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کیلئے 30 ہزار کروڑ روپے مالیت کے معاوضے کو بھی منظوری دی ہے۔

 جناب اشونی ویشنو نے یہ بھی بتایا کہ سرکار نے 4 ہزار 200 کروڑ روپے کے اخراجات کے ساتھ تکنیکی تعلیم کی اسکیم میں کثیر شعبہ جاتی تعلیمی اور تحقیقی بہتری کیلئے بجٹ میں رقومات مختص کئے جانے کی بھی منظوری دی ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ مذکورہ اسکیم کا مقصد تکنیکی تعلیم کے شعبے میں کوالٹی، Equity اور گورننس کو بہتر بنانا ہے۔

مذکورہ اسکیم کے تحت تقریباً 275 سرکاری اور حکومت کی امداد سے چلنے والے تکنیکی اداروں کا انتخاب کئے جانے اور اُن کی مدد کئے جانے کی امید ہے۔

سرکار نے 4 ہزار 250 کروڑ روپے کے اخراجات کے ساتھ آسام اور تریپورہ کیلئے خصوصی ترقیاتی پیکج کی مرکزی شعبے کی موجودہ اسکیم کے تحت 4 نئے منصوبوں کو بھی منظور کیا ہے۔

اس کے علاوہ تمل ناڈو میں Marakkanam سے پدوچیری تک 4 لین والی شاہراہ کی تعمیر کو بھی منظوری دی گئی ہے اور اس پر دو ہزار 157 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔