July 16, 2025 10:08 PM

printer

مرکزی کابینہ نے زرعی پیداوار کو بڑھانے کی خاطر پردھان منتری دَھن دھانیہ کِرشی یوجنا کو منظوری دے دی ہے۔

مرکزی کابینہ نے زرعی پیداوار بڑھانے کی خاطر پردھان منتری دَھن دھانیہ کِرشی یوجنا کو منظوری دے دی ہے۔ اِس اسکیم کا مقصد فصلوں کی اقسام اور زراعت کے پائیدار طور طریقوں میں اضافہ کرنا، فصل کی کٹائی کے بعد ذخیرہ کرنے کی سہولت میں بہتری لانا، آبپاشی کی سہولتوں میں سدھار کرنا اور قرض کی دستیابی میں سہولت پیدا کرنا ہے۔ کابینہ میٹنگ کے بعد آج نئی دلّی میں میڈیا کو تفصیل بتاتے ہوئے، اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ اِس اسکیم کے تحت ملک کے 100 اضلاع کی نشاندہی کی جائے گی، جو تین اہم اشاریوں پر مبنی ہوگی، جن میں کم پیداوار، فصلوں کی کم اقسام اور قرضوں کی کم ادائیگی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ اسکیم دیگر ریاستوں کے 11 محکموں کی 36 موجودہ اسکیموں میں انضمام کے ذریعے نافذ کی جائے گی۔ جناب ویشنو نے کہا کہ اِس اسکیم سے ملک کے ایک کروڑ 70 لاکھ کسانوں کو مدد فراہم ہوگی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔