November 12, 2025 9:53 PM

printer

مرکزی کابینہ نے دلّی کار دھماکہ کے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے اور ہر طرح کی دہشت گردی کے خلاف بالکل برداشت نہ کرنے کی پالیسی کے تئیں مضبوط عہد کا اعادہ کیا ہے

مرکزی کابینہ نے آج ایک قرارداد منظور کی جس میں دلّی میں لال قلعہ کے نزدیک ایک کار دھماکے میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں جانوں کے زیاں پر گہرے دُکھ کا اظہار کیا گیا۔ کابینہ نے بے گناہ لوگوں کی جانوں کے زیاں کے اعزاز میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ کابینہ نے تمام بھارتیوں کی زندگیوں اور بہبود کو تحفظ فراہم کرانے کے حکومت کے واضح عزم کا اعادہ کیا، جو قومی سلامتی اور ہر شہری کے تحفظ کے تئیں اس کے جامع عہد کے مطابق ہے۔ کابینہ میٹنگ کے بعد نئی دلّی میں میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے اطلاعات ونشریات کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ کابینہ نے تشدد کے اس بہیمانہ کارروائی کے متاثرین کو تعزیت پیش کی اور متاثر ہونے والے کنبوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
کابینہ نے اس بہیمانہ اور بزدلانہ کارروائی کی شدید مذمت کی جس میں بے گناہ لوگوں کی جانیں گئی ہیں۔ جناب ویشنو نے کہا کہ کابینہ نے ہر طرح کی اور ہر قسم کی دہشت گردی کے تئیں صفر برداشت کی پالیسی کے بھارت کے مصمم عہد کا اعادہ کیا۔ کابینہ نے حکام، سکیورٹی ایجنسیوں اور اُن شہریوں کی بروقت اور مربوط کارروائیوں کی ستائش کی جنھوں نے ہمت، حوصلے اور لگن کے ساتھ مشکل کی اِس گھڑی میں کام کیا ہے۔ کابینہ نے ہدایت دی کہ اس واقعے کی تحقیقات انتہائی تیزی اورپیشے وارانہ طور پر کی جانی جاہئے تاکہ اِس کے ذمے داران، اُن کے مددگاروں اور اُن کی سرپرستی کرنے والوں کی شناخت کی جاسکے اور بلا تاخیر اُنھیں انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جاسکے۔ اعلیٰ ترین سرکاری سطح پر صورتحال کی قریبی سے نگرانی جاری ہے۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔