November 13, 2025 9:52 AM | Cabinet Resolution

printer

مرکزی کابینہ نے دلّی میں لال قلعے کے نزدیک دہشت گردانہ واقعے میں کار دھماکے میں لوگوں کی جان ضائع ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ایک قرارداد منظور کی ہے۔

مرکزی کابینہ نے دلّی میں لال قلعے کے نزدیک دہشت گردانہ واقعے میں کار دھماکے میں لوگوں کی جان ضائع ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ایک قرارداد منظور کی ہے۔ کابینہ نے، بے قصور افراد کی موت ہونے پر دو منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ کابینہ نے قومی سلامتی اور ہر شہری کی حفاظت کے تئیں اپنے پختہ عزم کے عین مطابق سبھی بھارتی شہریوں کی جان کے تحفظ اور اُن کی بہبود کے تئیں سرکار کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے نئی دلّی میں نامہ نگاروں کو جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ کابینہ نے تشدد کی اس جنونی حرکت میں اپنی جان گنوانے والے افراد کے سوگوار کنبوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔

جناب ویشنو نے کہا کہ کابینہ نے ہر طرح کی دہشت گردی کو بالکل برداشت نہ کرنے کی پالیسی کے تئیں بھارت کے پختہ عہد کو دوہرایا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔