ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 1, 2025 9:59 AM | Cabinet

printer

مرکزی کابینہ نے اگلی مردم شماری میں ذات سے متعلق معلومات کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 حکومت نے اگلی مردم شماری کے ایک حصے کے طور پر ذات سے متعلق معلومات فراہم کرنے کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیرِ اعظم نریندر مودی کی صدارت میں سیاسی امور سے متعلق کابینہ کمیٹی نے اِس ضمن میں یہ فیصلہ لیا ہے۔ اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے کل میڈیا سے بات کرتے ہوئے، کابینہ کے اِس فیصلے کے بارے میں بتایا۔

جناب ویشنو نے کہا کہ اس اقدام سے اس بات کی عکاسی ہوتی ہے کہ نریندر مودی حکومت سماج اور ملک کے اقدار اور مفادات کے تئیں عہد بستہ ہے، جبکہ ماضی میں سماج کے کسی بھی طبقے پر زور دیے بغیر اقتصادی طور پر پسماندہ طبقات کے لیے 10 فیصد ریزرویشن کو متعارف کرایا گیا تھا۔

اقتصادی امور سے متعلق کابینہ کمیٹی CCEA نے  شیلانگ سے سِلچر تک ایک نئی شاہراہ کو منظوری دی ہے، جس پر 22 ہزار 864 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔

جناب ویشنو نے بتایا کہ اس شاہراہ کی لمبائی 166  کلو میٹر ہوگی اور اس سے تریپورہ، میزورم، منی پور اور آسام کی باراک وادی خطّے کے ساتھ کنیکٹی وِٹی میں بہتری آئے گی۔

CCEA نے 2025-26 کے گنے کے سیزن کیلئے گنے کی شفاف اور منافع بخش قیمت کو بھی منظوری دی ہے، جو کسانوں کیلئے 335 روپے فی کوئنٹل ہے۔ جناب ویشنو نے مزید کہا کہ اس فیصلے سے 5 کروڑ گنّا کسانوں کو فائدہ ہوگا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں